چار چیزوں سے آنکھوں میں دھندلا پن پیدا ہوتا ہے۔ ننگے پاؤں چلنا' صبح و شام نفرت انگیز گراں چیز یا دشمن کو دیکھنا' زیادہ آہ وبکا کرنا' باریک خطوط کا زیادہ غور سے دیکھنا۔
چار چیزوں سے بدن کو تقویت ملتی ہے۔ نرم و
ملائم ملبوسات زیب تن کرنا' اعتدال کے ساتھ حمام کرنا' مرغن اور شیریں غذا استعمال کرنا اور عمدہ خوشبو لگانا۔
چار چیزوں سے چہرہ خشک ہوجاتا ہے۔ اس کی شگفتگی شادابی اور رونق ختم ہوجاتی ہے۔ دروغ گوئی' بے حیائی' جاہلانہ طرز کے سوالات کی کثرت اور فسق و فجور کی زیادتی۔
چار چیزوں سے چہرے پر رونق اور شگفتگی آتی ہے۔ مروت' وفاداری جودو سخاوت اور پرہیز گاری۔
چار چیزیں باہم نفرت و عداوت کا سبب بنتی ہیں۔ تکبرو گھمنڈ' حسد و دروغ گوئی اور چغل خوری۔
چار چیزوں سے روزی بڑھتی ہے: نماز تہجد کی ادائیگی صبح سویرے بکثرت اللہ تعالیٰ سے مغفرت کی طلب' صدقہ کرنا اور دن کے شروع اور آخر وقت میں خدا کاذکرو اذکار۔
چار چیزوں سے روزی روک دی جاتی ہے۔ صبح کے وقت سونا' نماز سے غفلت سستی اور خیانت۔
چار چیزیں فہم و ادراک کیلئے ضرر رساں ہیں۔ ترش چیزوں اور پھلوں کا دائمی استعمال' چت سونا' رنج و غم۔
چار چیزوں سے فہم وادراک کی قوت میں اضافہ ہوتا ہے۔ کم گوئی' کم کھانا' اولیاء و صالحین کی صحبت اختیار کرنا' اچھی و دینی کتب کا مطالعہ کرنا۔